بابر یعقوب فتح محمد کو سیکرٹری الیکشن کمشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بابر یعقوب فتح محمد کو سیکرٹری الیکشن کمشن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کر دیا جو گذشتہ روز روک لیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے بابر یعقوب کی مدت ملازمت ختم ہونے میں 2ماہ کا باقی رہ جانا بتایا گیا تھا تاہم دوبارہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بتایا نہیں گیا کہ بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ہے یا نہیں۔