• news

لاہور: تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر، دو لڑکے ہلاک، ڈرائیور شدید زخمی

لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگار) سگیاں پل کے قریب تیر رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشے میں بیٹھے 2 لڑکے جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور ارشد اپنے بھتیجے 14 سالہ ساجد اور 15 سالہ ہمسایہ زین کے ساتھ موٹر سائیکل رکشے پر جا رہا تھا کہ تیزرفتارٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے  ساجد اور زین دونوں موقع پر ہی جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور ارشد شدید زخمی ہوگیا اور اسکی ٹانگ کٹ گئی، ہسپتال میں اسکی حالت نازک ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے زخمی ارشد کو ہسپتال منتقل اور دونوں لڑکوں کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ جاں بحق ہونیوالے زین اور ساجد شرقپور کے علاقہ شامکے کے رہائشی اور چچا ارشد کے ساتھ مقامی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے تھے۔ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ موٹر سائیکل جب راستے میں پہنچا تو اسکاٹائر کھل گیا اور بے قابو ہوکر سڑک کی دوسری جانب چلاگیا اور سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کی اطلاع جب انکے گھروں میں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ والدہ اور بہنیں غم سے نڈھال ہوگئیں۔ جاں بحق ہونیوالے لڑکے ایک ہی محلے میں رہتے تھے اور آپس میں دوست بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن