زہرہ شاہد قتل کیس: ملزم کلیم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
کراچی (نوائے وقت نیوز) زہرہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم کلیم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم کو 16 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب رینجرز نے مومن آباد سے گرفتار کئے گئے 5 متحدہ کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تو رینجرز نے عدالت سے ملزمان کے 90 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ملزمان میں محمد غلام، شہاب عرف ملا، محمد ریاض، تنزیل اور محمد آصف شامل ہیں۔ ملزمان دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل میں ملوث ہیں۔