• news

متحدہ سے متعلق معلومات کیلئے لندن میٹروپولیٹن سے رابطہ کیا جائے : فلپ بارٹن ، پاکستان واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق معلومات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس سے رابطہ کریں، کوئی پیغام لے کر گیا نہ لے کر واپس آیا ہوں۔ پاکستان واپس پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ یمن کی لڑائی میں براہ راست شامل نہیں۔ یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔ چودھری نثار سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔ مزید برآں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلپ بارٹن سالانہ چھٹیوں پر برطانیہ گئے تھے اور ان کا ایم کیو ایم کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں‘ وہ نہ تو کوئی پیغام لے کر گئے اور نہ کوئی لے کر آئے۔ بدھ کو برطانوی ہائی کمشنر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن کا دورہ لندن معمول کے مطابق تھا، وہ سالانہ چھٹیاں گزارنے لندن گئے۔ ترجمان کے مطابق فلپ بارٹن تین دن پہلے ہی اسلام آباد آچکے ہیں اور لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم قیادت کی گرفتاریوں کے حوالے سے ان کا تعلق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن