• news

فاٹا ٹربیونل فعال نہ ہونے کے باعث شکیل آفریدی کیس کی سماعت ملتوی

پشاور (نوائے وقت نیوز) ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فاٹا ٹربیونل کے چیئرمین اور ارکان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔ سماعت فاٹا ٹربیونل فعال نہ ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔ گورنر خیبر پی کے نے فاٹا ٹربیونل کے نئے چیئرمین اور ارکان کو تعینات کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن