• news

یوحنا آباد ہنگامے کے شبہ میں حبس بے جا میں رکھے گئے 25 افراد کو آج پیش کرنے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سانحہ یوحنا آباد ہنگامہ آرائی کے شبہ میں حبس بیجا میں رکھے گئے 25 افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار ایم اے جوزف نے موقف اختیار کیا کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے بغیر کسی بھی فرد کو حبس بیجا میں رکھا جانا بنیادی حقوق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے تھانہ نشتر کالونی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حبس بیجا میں رکھے گئے افراد کو آج بروز جمعرات2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن