• news

وزیرخزانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، 2 ارب 90 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ)وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے گزشتہ روزملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان میرانی ڈیم کے متاثرین کے معاوضہ کی طرف وزیرخزانہ کی توجہ دلائی ،عبدالمالک نے کہاکہ 2007ء میں سیلاب نے ناقابل یقین حدتک لوگوں کواوران کی زمینوں کونقصان پہنچایاہے ۔وزیرخزانہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو یقین دلایا کہ متاثرین کے معاوضے کا مسئلہ فوری حل کرلیا جائے گا۔ دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے 2.9 ارب روپے کے حوصلہ افزائی گرانٹ صوبوں کوفوری طورپردینے کی منظوری دیدی ۔یادرہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وزارت خزانہ کی تجویزپرکیش سرپلس کوبرقراررہنے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پرصوبوں کوگرانٹ دینے کی تجویزدی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن