• news

سیکرٹری دفاع سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی سربراہ او ڈی آر پی کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ لارل ملر اور او ڈی آر پی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انتھونی راک نے گزشتہ روز وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کے ساتھ ملاقات کی اور خطہ میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے پاکستان کو خطہ میں استحکام کا ایک عنصر قرار دیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو جی ایل او سیز اور اے ایل او سیز کے ذریعے امریکی و نیٹو ساز و سامان کی شپمنٹ سمیت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کثیر الجہتی تعاون فراہم کیا۔ سیکرٹری دفاع نے نقل مکانی کرنیوالے لوگوں کو اپنے لائیو سٹاک اور ضروریات زندگی کے ہمراہ انکے علاقوں میں واپس بھیجنے کیلئے حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں کی بڑی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن