سائلین کی عزت کریں‘ جسٹس جواد کی سینئر وکیل رائے نواز کھرل کی سرزنش
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں اراضی کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ کی سنیئر وکیل رائے نواز کھرل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمہ کے سائلین کی عزت کریں انہیں دھتکاریں نہیں، انہی کے باعث وکلاء کا روز گارچلتا ہے، وہ عدالتی آداب سے واقف نہیں ہوتے، یہ بھی دیکھیں کہ وکلاء اور ججز اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہوتے ہیں اور سائلین ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس 1970ء سے چل رہا ہے، آئندہ سماعت پر فریقین اپنی حاضری یقینی بنائیں کیس پہلے ہی تقریباً 44سال لیٹ ہے۔