• news

نیویارک: 2 خواتین گرفتار، بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ+ رائٹرز) نیویارک شہر میں ایف بی آئی نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کر کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ خواتین دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈی تیار کر رہی تھیں۔ ایک امریکی 28 سالہ نوئل ویلنزاس اور دوسری کا نام آسیہ صدیقی اور عمر 31 برس ہے۔ دونوں کو بروکلین کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دونوں خواتین کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ دونوں خواتین شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہیں۔ پراسیکیوٹر نے بتایا آسیہ سے پروپین گیس کے ٹینک ملے۔ اس نے القاعدہ کے میگزین میں 2009ء میں نظم لکھی تھی۔ ولینزاس اسامہ بن لادن کو ہیرو سمجھتی تھی۔ دونوں کو عمرقید ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن