ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کی حساس ادارے کے اہلکار سے تلخ کلامی، تھپڑ رسید کردیا، جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار) فورٹریس سٹیڈیم میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کار سوار خاتون نے گاڑی روکنے پر حساس ادارے کے اہلکار کو تلخ کلامی کے بعد تھپڑ مار دیا، ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے خاتون کے خلاف تھانہ جنوبی چھائونی میں مقدمہ درج کرا کر اسے حوالات میں بند کروا دیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ جنوبی چھائونی کے علاقے فورٹریس سٹیڈیم میں منزہ مشتاق نامی خاتون ون وے کی خلاف ورزی کرتی ہوئی تیز رفتاری سے کار چلا رہی تھی، جس پر پولیس کے اہلکاروں نے خاتون کو روکا تو خاتون نے گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔