سندھ حکومت نے صولت مرزا سے ازسر نو تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنا دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے سزائے موت کے قیدی بدنام ٹارگٹ کلر صولت مرزا سے ازسر نو تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی جو 7 روز میں تفتیش مکمل کرے گی۔ محکمہ داخلہ نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کی تصدیق کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ہونگے۔