شہری لاکھوں کے مال سے محروم، چور 4 کاریں، 10 موٹر سائیکل لے گئے
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کے مال سے محروم کر دیا گیا جبکہ چور 4 کاریں اور 10 موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ میں آصف کی فیکٹری سے 35لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری ہو گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں ناہید سے 7لاکھ، اقبال ٹائون ہما بلاک میں عرفان کے گھرگھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ، غالب مارکیٹ میں صہیب اور ا س کی فیملی سے 4لاکھ، مصطفی ٹائون میںممتاز کی موبائل شاپ سے اڑھائی لاکھ اور7 موبائل فون، شاہدرہ میں رحمت بی بی سے 3لاکھ، کاہنہ میں شکیل اور اس کی فیملی سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، چھین لیا گیا۔گجر پورہ میں عثمان سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں اعظم سے سوا لاکھ روپے اور مو ٹرسائیکل، گارڈن ٹائون میں ممتاز سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں عثمان سے 90 ہزار، موٹرسائیکل اور موبائل فون، نواب ٹائون میں بلال سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، آفتاب سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں گوہر عباس سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ مصری شاہ کے علاقہ میں چوروں نے نجی کمپنی کے دفتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ علاوہ ازیں چوروں نے اقبال ٹائون سے بلا ل،ستو کتلہ سے امجد،مصطفی ٹائون سے عاشر، ریس کورس سے فرح کی کاریں جبکہ جنوبی چھائونی سے عمران، ڈیفنس بی سے وقاص، باغبانپورہ سے وسیم، پرانی انارکلی سے اشرف، کوٹ لکھپت سے شہباز، گجرپورہ سے ندیم، شاہدرہ سے نعیم، شاد باغ سے قاسم، مصری شاہ سے سرفراز، فیکٹری ایریا سے یوسف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔