قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکہ کرنیوالے حملہ آور کی شناخت ہوگئی
لاہور ( نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے باہر خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔ حملہ آور کا ٹارگٹ ڈی آئی جی آپریشنز نہیں تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس لائنز کے باہر ہونے والے خود کش حملہ آور کی شناخت صابر شاہ کے نام سے کر لی گئی ہے جس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے بتایا جا رہا ہے ۔22 سالہ صابر شاہ کے بارے میں بتا یا گیا ہے کہ وہ دھماکے سے دو ہفتے قبل لاہور آ یا تھا ۔ حملہ آور کا ٹارگٹ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نہیں تھے بلکہ دہشت گرد دھماکے کے بعد کائونٹر ٹیررازم فورس کا ریسپانڈ ٹائم اور کام کرنے کا طریقہ دیکھنا چاہتے تھے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جا ری ہیں۔