• news

پاکستانی سفیر ایک محصور پاکستانی کو چوری کا الزام لگا کر یمن پولیس کے حوالے کر آئے

الحدیدہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفیر عرفان یوسف یمن میں محصور ایک پاکستانی احسن تحسین کو چوری کا الزام لگا کر یمن پولیس کے حوالے کرکے آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز سے اتارے گئے پاکستانی احسن تحسین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہلخانہ نے جب پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا تو سفیر نے احسن تحسین کے بھائی کو دھمکاتے کہا تمہارا ٹیلیفون نمبر میرے پاس آ گیا ہے، تمہیں چھوڑوں گا نہیں اور تمہاری کھال اتار دوں گا۔ احسن تحسین نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر کے ناروا روئیے کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں غیرمحفوظ ہوں، مجھے یمن سے نکالا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن