• news

مسیحی میرج ایکٹ میں ترمیم کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بیوی پر بدچلنی کا الزام لگا کر طلاق دینے سے متعلق مسیحی میرج ایکٹ کی شق 10 میں ترمیم کے لئے وزارت قانون پنجاب کو بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مسیحی شادی ایکٹ کی شق10 آئین پاکستان کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ اس شق کے تحت مسیحی جوڑا اس وقت تک علیحدگی اختیار نہیں کر سکتا جب تک مسیحی خاوند اپنی بیوی پر بد چلنی کا الزام عائد نہیں کرتا یا اسکی بیوی اس الزام کو قبول نہیں کرتی۔ مسیحی میرج ایکٹ میں قانونی سقم کی وجہ سے پاکباز مسیحی خاتون کو بھی طلاق لینے یا علیحدگی اختیار کرنے کے لئے بدکرداری کے الزامات کو قبول کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن