• news

آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے لگانے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوںکو اس جیسی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کی ہے عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ میں 18 اور 21 ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں شاہد اورکزئی کی اس درخواست کو ان کے ساتھ لگایا جائے، قانونی نکات کی تشریح ضروری ہے عدالت پہلے اس بات کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے کہ آئین کا کوئی بنیادی ڈھانچہ بھی ہے کہ نہیں؟ وا ضح رہے دائر درخواستوں میں شاہد اورکزئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کو چیلنج کیا تھا جبکہ ایک اور درخواست میں اٹارنی جنرل پاکستان سے اس آئینی اور قانونی نکتہ پر معاونت طلب کی گئی ہے جس میں نکتہ اٹھایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جج جب قائم مقام چیف الیکشں کمشنر کے عہدے پر کام کر رہا ہوتا ہے تو کیا وہ بطور جج اپنے فرائض سرانجام دے سکتا ہے یا نہیں؟۔

ای پیپر-دی نیشن