الیکشن ٹریبونل نے پی کے 18 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا
پشاور (آن لائن) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے 18 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر حیات پر پی کے 18 میں دھاندلی کا الزام لگا رکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ سینئر سول جج اورنگزیب دونوں سیاسی جماعتوں کے وکلاء اور نمائندوں کی موجودگی میں بیلٹ پیپرز کھولیں اور دوبارہ گنتی کریں اور 14 اپریل تک رپورٹ مکمل کرنے کے بعد الیکشن ٹریبونل میں پیش کی جائے۔