لاہور : انارکلی میں پلازہ گر گیا‘ دس افراد زخمی‘ راولپنڈی میں ہوٹل منہدم‘ آٹھ افراد ہسپتال پہنچ گئے
لاہور+ راولپنڈی (نامہ نگار+ آئی این پی) نیو انارکلی کے علاقے میں دو منزلہ پلازہ گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر دکان کے مالک سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انارکلی بازار میں دو منزلہ پلازہ میں حاجی شہاب رشید اور اس کے بھائی خرم رشےد نے سکول ےونےفارم اور کھلونوں کی دکانیں بنا رکھی تھیں، گزشتہ روز پلازہ کی دوسری منزل کی چھت دھماکے سے پہلی منزل پر آن گری جس سے پہلی منزل کی چھت بھی دھماکے سے زمےن بوس ہو گئی جس سے دکان کا مالک حاجی شہاب رشےد، ا س کا بھائی خرم رشےد، ظہےر احمد ملازم، بابر، خاور، عمران مصطفی اور جہا نزےب سمیت 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ بازار میں تجاوزات، غلط پارکنگ سٹینڈز اور دیگر رکاوٹیں ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو امدادی کاروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دوسری منزل کی چھت کی مرمت کا کام جاری تھا، دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر گری جس کے باعث پہلی منزل کی چھت بھی بوسیدہ ہونے کے باعث بوجھ برداشت نہ کر سکی۔ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ زخمیوں کے لواحقین اطلاع ملنے پر روتے پیٹتے جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے۔ پولےس کے مطابق علاقہ مجسٹرےٹ کے حکم پر عمارت کو سےل کردےا گےا ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب نے انارکلی بازار میں پلازہ گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری طرف راولپنڈی میں چکلالہ پل کے قریب شیردل مارکیٹ کے 2 منزلہ بوسیدہ ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے 8 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور لوگوں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہوٹل حالیہ بارشوں سے خستہ حال ہو چکا تھا۔
انارکلی پلازہ