آئی ڈی پیز فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خیبر پی کے عدالت میں پیش ‘10 روزہ ریمانڈ
پشاور (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ارشد خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر احتساب بیورو کے حوالے کردیا۔ ارشد خان پر متاثرین آئی ڈی پیز کی امداد میں سے 6 کروڑ خوردبرد کا الزام ہے۔ آئی ڈی پیز کو امداد میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے کے الزام میں وفاقی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سابق اہلکاروں سمیت ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خیبر پی کے ارشد خان کو گرفتار کیا گیا۔ نیب نے کرپشن کے الزام میں ایف ڈی ایم اے کے 2 سابق اہلکاروں سراج الدین اور عرفان کو بھی 6 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
آئی ڈی پیز / خوردبرد