• news

مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے منایا، کل ایسٹر ہے

ڈسکہ (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے منایا جبکہ کل ایسٹر کا تہوار منائیگی۔ گزشتہ روز تمام گرجا گھروں میں مسیحی
 برادری نے اپنی مخصوص عبادات کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کل اتوار5اپریل کو مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منائیگی۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں عبادات کے بعد ایک دوسرے کی ایسٹر کی مبارکباد دی جائیگی جبکہ اپنے پیاروں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے۔آن لائن کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پنجاب بھر میں عیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر 120 سے زائد گرجا گھروں کو حساس قرار دیتے ہوئے ان کی سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پولیس کی اضافی تربیت یافتہ نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ عبادت کے لئے آنے ولی خواتین و بچوں سمیت سب کی تلاشی لینے کے احکامات پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

گڈ فرائیڈے

ای پیپر-دی نیشن