کیا جمہوریت سے انسانی مسائل کا حل ممکن ہے؟
مکرمی! جمہوریت میں قانون سازی کا منبع صرف اور صرف انسانی عقل ہے اور انسانی عقل محدود ہونے کی بنا پر اس بات سے عاجز ہے کہ انسان کے تمام تعلقات اور زندگی کے مسائل و معاملات کے بارے میں صحیح حل پیش کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک جمہوری معاشرے کلوننگ‘ مریض پر ترس کھا کر قتل کرنے کی‘ ہم جنس پرستی اور سزائے موت وغیرہ جیسے معاملات میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عقل اس بات کی صلاحیت نہیں رکھتی کہ وہ ان معاملات کی حقیقت اور معاشرے پر انکے اثرات کا حقیقی ادراک کر سکے اور انہیں حتمی طورپر اچھا یا برا قرار د ے سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے بے شمار مسائل میں مغربی دنیا آج بھی تقسیم ہے اور کسی بھی حتمی حل تک پہنچنے سے قاصر ہے۔مصباح شاہد (لاہور)