• news

اپریل فول سال بھر

مکرمی! یکم اپریل تو ایک تاریخ ہے۔ لیکن پاکستانی عوام کو حیلوں بہانوں سے سال بھر اپریل فول بنایا جاتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں۔ پٹرولیم قیمتوں کے اضافے سے غریب عوام پس کر رہ جائینگے۔ جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اسکے ساتھ ساتھ غریب عوام کی زندگی سے جڑی ہرچیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ سبزیاں ، دالیں، گھی اور ٹرانسپورٹرز نے اپنی مرضی کے کرائے بڑھا کر غریب کی زندگی اور مشکل بنا دی ہے موٹر سائیکل عام آدمی کی سواری ہے دیہات اور پسماندہ علاقوں میں موٹرسائیکل رکشہ چلاتے ہیں۔ جس سے وہ روزی روٹی کماتے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گا۔ حکومت کو چاہئے کہ اگر انہوں نے اپنی مقبولیت کا گراف بڑھانا ہے یا دوبارہ الیکشن میں فتح حاصل کرنی ہے تو ان کو غریب عوام کی زندگیوں میں سکون لانا پڑیگا اور عوام کو ریلیف مہیا کرنا پڑیگا۔ (حافظ عبدالقادر لاہور) شعبہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن