• news

ہاکی کا مستقبل؟

مکرمی! پاکستان میں سپورٹس کا ڈوبتا ہوا مستقبل اور حکومت پاکستان کی عدم توجہ دونوں ہی قابل غور باتیں اگر وقت کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی سپورٹس کے فروغ کے لئے احکامات جاری نہ کئے گئے تو قریب ہے کہ پاکستان میں ان کی شناخت باقی نہ رہے گی اور پاکستان اپنا وہ مقام کھو دے گا جو ماضی کی خوبصورت یادگار ہیں ہمارے ملک میں ہاکی کرکٹ سکوائش ، ٹینس، سنوکر، ریسلنگ اور باکسنگ آج جس دہرائے پر آن پہنچی اگر حکومت نے اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس پرکوئی توجہ نہ دی تو یہ کھیلیں ناپید ہوجائیں گی ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے مگر بدقسمتی سے ہاکی فیڈریشن کی حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ مہیا نہیں کیا جا رہا کہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلاڑیوں کو خاص ٹریننگ دی جا سکے وہ آگے بڑھ کر ملک و ملت کا نام روشن کریں۔ (وسیم عباس، ماس کمیونیکیشن پارٹ II گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن