• news

سیالکوٹ میں نکاسی آب کا مسئلہ

مکرمی! انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ بین الاقوامی شہرت کے حامل صنعتی و ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ اور گردو نواح میں عموماً بارش کے بعد نکاسی آب کے نالوں سے پانی امڈ کر سڑکوں پر پھیل جاتا ہے جس سے ٹریفک میں شدید تعطل پیدا ہو جاتا ہے اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے بعد تمام نشیبی علاقے جھیل کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں جہاں روز مرہ کے معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ بارش تھم جانے کے بعد بھی کئی کئی روز تک پانی کھڑا رہتا ہے جس سے سڑکوں کی بری طرح شکست و ریخت ہوتی رہتی ہے۔ متذکرہ علاقہ جات میں جب سے نکاسی آب کے نالے (دونوں اطراف) تعمیر کئے گئے ہیں مبینہ طور پر ان کی کبھی مناسب صفائی نہیں کی جاسکتی جس کے نتیجہ میں یہ نالے کچرے، گندگی اور کوڑا کرکٹ سے بھرے پڑے ہیں۔ اوریوں ہمیشہ بارش کے بعد یہ نالے پانی کے صحیح نکاس میں بے سود ثابت ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی مشکلات کے فوری ازالہ کے اقدامات کئے جائیں۔ (ابوسعدیہ جاوید علی شاہ امامی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن