یمن میں بغاوت ایران، سعودی عرب کا مسئلہ نہیں صلیبی و یہودی سازشیں کر رہے ہیں: حافظ سعید
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے یمن میں بغاوت ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ شیعہ سنی لڑائی ہے صلیبی و یہودی سازش کے تحت اس مسئلہ کو الجھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ حرمین شریفین کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔ 9 اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام ہو گا جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی قیادت شریک ہو گی۔کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا پاکستان اس وقت عالم اسلام کا دفاعی مرکز اور ایٹمی قوت ہے۔ نواز شریف عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر خود کو پیش کریں اور مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کو میدان جنگ بنا دیا گیا ہے۔اسی طرح یمن کو بیس بنا کر سعودی عرب پر یلغار کی جا رہی ہے۔اسلام دشمنوں کی یہ سازشیں واضح ہوچکی ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا صلیبی و یہودی سعودی عرب کا گھیرا تنگ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ہم سب مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے اورحرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں گے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے تحت مرکز خیبر فیصل آباد میں بچوں کے کھیل اور دینی تربیت کیلئے پہلے الروضہ سوسائٹی کلب کا آغاز کردیا گیا۔ کلب کا افتتاح امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا بچے مستقبل کے معمار ہیں بچوں کی اچھی تربیت سے معاشرے کو مستقبل میں اچھے افراد ملتے ہیں۔