• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی برائلر گوشت 20، سبزیاں، پھل 19 روپے کلو تک مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی سبزیوں، پھلوں، برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز 15 سبزیوں کی قیمتوں میں 19 روپے تک، 10 پھلوں کی قیمتوں میں 17 روپے تک،ایک کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 20 روپے اورایک ردجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 3روپے اضافہ ہوا۔ سرکا ری اعداد و شمار کے مطابق پیاز 3روپے اضافے سے26، ادرک چائنہ 15 روپے اضافے سے 162، بند گوبھی 3 روپے اضافے سے 17، ساگ 5 روپے اضافے سے 25 روپے، اروی 10 روپے اضافے سے 79 ،گھیا کدو 19 روپے اضافے سے 51، میتھی 5 روپے اضافے سے 27، شلجم ایک روپے اضافے سے 10، گاجر دیسی کی قیمت 13روپے اضافے سے 27 ، بینگن 8 روپے اضافے سے 37، ٹینڈیاں 2 روپے اضافے سے 26، کچنار 4 روپے اضافے سے 103، مٹر6 روپے اضافے سے 30، شملہ مرچ کی قیمت 2 روپے اضافے سے66، مٹر کی قیمت 4 روپے اضافے سے 23، مونگرے 2 روپے اضافے سے 40 روپے کلو ہو گئے ۔ اسی طرح سیب کالا کولو ایرانی 2 روپے اضافے سے 116، انار بدانہ کی قیمت 8 روپے اضافے سے 264، انار قندھاری 17 روپے اضافے سے 220، کینواول درجن 15 روپے اضافے سے116، مالٹا درجن3روپے اضافے سے88، مالٹا شکری درجن 5 روپے اضافے سے 131، مسمی 3 روپے اضافے سے 131 روپے درجن، پپیتہ 6 روپے اضافے سے 112 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ اسی طرح برائلر مرغی کا گوشت 20 روپے اضافے سے 188 روپے کلو فارمی انڈے 3 روپے اضافے سے 86 روپے درجن ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن