• news

ماڈل ایان علی سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) منی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی سے تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی۔ ٹیم کے قیام کے بعد چالان عدالت میں پیش کرنے میں تاخیر کا امکان ہے۔ ماڈل ایان علی سے تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم وحید مروت ہونگے۔ ٹیم میں انکم ٹیکس انٹیلیجنس اور کسٹم انٹیلی جنس کے افسر شامل ہیں۔ یہ ٹیم آئندہ ہفتے سے کیس کی تحقیقات شروع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن