سانحہ ماڈل ٹائون: ٹرائل کورٹ سے سزا کیخلاف گلو بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاون میں ٹرائل کورٹ سے سزا پانے والے گلو بٹ نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔گلو بٹ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے خلاف درج مقدمہ میں سیاسی دباو پر بلاجواز انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ ٹرائل کورٹ نے بغیر ثبوت اور گواہوں کے اسے سزائیں سنائیں جوکہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک اسے رہا کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔