فیروز والا: تیز رفتار ٹرک کی ویگن کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ پر منڈیالی کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑی ویگن سے ٹکرا گیا۔ تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری ہوئی ویگن شیخوپورہ سے لاہور آ رہی تھی۔ منڈیالی سٹاپ پر سواریاں بٹھا رہا تھا پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ویگن سے ٹکرا گیا جس سے زبردست دھماکہ ہوا۔ حادثہ میں کنڈیکٹر شیخ جمال دین اور مسافر میاں خان موقع پر ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔