امریکہ کا دنیا پرتنہا حکمرانی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: گورباچوف
ماسکو (اے پی پی) سابق سویت رہنما میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ امریکا کا دنیا پر تنہا حکمرانی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، امریکہ ’’تنہا بھیڑیا‘‘ بننے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سویت رہنما نے کہا کہ امریکہ کی دنیا پر بالا دستی کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ۔ ہمیں اس مشکل اور گنجلک دنیا میں باہمی تعاون اور بھائی چارے کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ امریکہ کی عالمی بالا دستی کیلئے امریکہ کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ گوربا چوف نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ اور سرد جنگ کے خاتمے کیلئے کتنی زیادہ جدوجہد کی گئی لیکن ہم نے اس سے سبق حاصل نہیں کیا حتیٰ کہ اب دو بارہ جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں۔