مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس(آج ) اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال، اکیسویں آئینی ترمیم پر پیش رفت اور مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات پر غور کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔