سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کا برطرفی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
اسلام آباد( صباح نیوز)حکم عدولی کے الزام میں برطرف اسلام آباد پولیس کے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا نے اپنی برطرفی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کافیصلہ کرلیا ہے۔ محمد علی نیکوکارا فیڈرل سروسزٹربیونل یا سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ محمد علی نیکوکارا کی برطرفی سے پولیس افسروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔