• news

5خودکشیاں:اوکاڑہ میں ہیڈ کانسٹیبل، جڑانوالہ میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی

اوکاڑہ + علی پور چٹھہ+ دریا خان+ چنیوٹ + جڑانوالہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں پر ہیڈ کانسٹیبل اور 2 خواتین سمیت5 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑ ے سے تنگ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خو د کو گولی مار لی۔ اوکاڑہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل لطیف اوکاڑہ کینٹ میں ڈیو ٹی پر مامور تھا دلبرداشتہ ہو کر خو د کو پسٹل سے گولی ما ر کر شد ید زخمی کر لیا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا وہ راستے میں ہی دم تو ڑ گیا۔ مرنے والا ہیڈ کانسٹیبل پانچ بچو ں کا باپ تھا جن میں چا ر بیٹیاں اور ایک بیٹا شا مل ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اپنے گھر یلو حالا ت سے تنگ تھا۔جڑانوالہ میں چک نمبر 562 گ ب کے رضوان کو والد نے گھر میں کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی تو رضوان نے دلبرداشتہ ہوکر پستول سے خود کو گولی مار لی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ادھر علی پور چٹھہ میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 26 سالہ شادی شدہ خاتون نے زندگی ختم کرلی۔ تھانہ احمد نگر کے گائوں کھیوے والی میں لبنیٰ نے اپنے خاوند سے آئے روز لڑائی کی وجہ سے پنکھے سے لٹک گئی پولیس تھانہ احمد نگر مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں دریاخان سے نامہ نگارکے مطابق گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ نواحی علاقہ ڈگر اعوان کے رہائشی 24 سالہ ظہور حسین ولد منظور حسین بھٹی کا کسی معاملہ پر گھر والوں سے اختلاف ہوا جس پر پیدا ہونے والی رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے تھل نہر میں کود کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا، مرحوم حافظ قرآن اور ایک بچے کا باپ تھا۔ چنیوٹ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جواں سالہ دو شیزہ نے کنویں میں کود کر جان دے دی۔ سکنہ چک نمبر144 آبادی پرانا پنڈ کھوکھراںکی 19سالہ اعجاز بی بی دختر فلک شیر قوم ماچھی چند روز قبل اپنے ہی گائوں کے عمران ولد احمد یار قوم ماچھی کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی جسے ورثاء بذریعہ پنچائیت ایک روز قبل گھر واپس لے آئے اور اس کا نکاح طاہر ولد محمد یار قوم ماچھی سکنہ چک نمبر144سے پڑھوا دیاایک ہی رات گزرنے کے بعد جواں سال لڑکی دلبرداشتہ ہو کر گائوں کے قریب تقریباً پچاس فٹ گہرے کنویں میں کود گئی جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ دریں اثناء آئینی شاہد نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں یہ بات بھی زبان زدعام ہے یہ واقعہ خود کشی ہے یا قتل؟۔

ای پیپر-دی نیشن