عبید کے ٹو کو شناخت کرنیوالا گواہ بیان سے منحرف
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ”عبید کے ٹو“ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرنے والا گواہ تھوڑی ہی دیر بعد مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔ ملزم عبید کے ٹو، کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا گیا۔ شناختی پریڈ کے دوران ملزم عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا تاہم گواہ کو جب مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلم بند کرانے کے لئے لایا گیا تو وہ منحرف ہو گیا اور عبید کے ٹو کو ملزم ماننے سے انکار کر دیا۔ گواہ نے کہا کہ یہ وہ ملزم نہیں جس نے اے ایس آئی شہباز کو قتل کیا۔ ملزم عبید کے ٹو پر یوسف پلازہ کے قریب پولیس اہل کار کے قتل کا الزام ہے۔
گواہ/ منحرف