کراچی ائرپورٹ سے گرفتار”عبدالرحمان بھولا“ کا قتل کیس میں8روزہ ریمانڈ
کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی جاتے ہوئے کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے شخص عبدالرحمان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بلدیہ ٹاﺅن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو جس پر قتل کا مقدمہ ہے، سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری پر اسے بلدیہ ٹاﺅن کی فیکٹری کو آگ لگانے والوں متحدہ کا سیکٹر انچارج عبدالرحمان بھولا قرار دیا گیا تھا تاہم اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔