• news

سری لنکن صدر اسلام آباد پہنچ گئےآج صدر، وزیراعظم سے ملیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ ایجنسیاں) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے مہمان صدر کا استقبال کیا، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ سری لنکاکے صدر وزیراعظم کی دعوت پر کراچی پہنچے جہاں سے خصوصی پروازکے ذریعے شام 7بجے کے قریب وہ اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزراءنے مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ سری لنکن صدر آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے، سری لنکن صدر کا منتخب ہونے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ تین دن قیام کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ممالک اچھے دوست ہیں اور دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختصر قیام کے دوران ایئرپورٹ کے وی وی آئی پی لاو¿نج میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے عوام کی بہتری کے لئے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
سری لنکن صدر

ای پیپر-دی نیشن