• news

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: آسٹریلیا نے کینیڈا کو 7-0 سے شکست دیدی

کوالالمپور (این این آئی) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 سے شکست دیدی ۔سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے افتتاحی روز آسٹریلیا نے کینیڈا کو بآسانی 7-0 سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم کراس، ڈیلن ووتھرسپون، ایڈی اوکینڈن، جمی ڈوئر، ٹرینٹ مٹن، گلین سمپسن اور جیک ویتھن نے گول سکور کئے جبکہ کینیڈا کی ٹیم کوششوں کے باوجود کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اس بار ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہی۔سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کینیڈا اور کوریا، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت جبکہ تیسرے میچ میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن