• news

قوال غلام فرید صابری کی برسی منائی گئی

لاہور (شوبز ڈیسک )معروف قوال غلام فرید صابری کی21ویں برسی منائی گئی۔ ان کی قوالیاں آج بھی چاہنے والوں کو یاد ہیں۔ 1930 میں بھارتی صوبے مشرقی پنجاب میں آنکھ کھولنے والے غلام فرید صابری کو بچپن سے ہی قوالی گانے کا شوق تھا۔ قوالی کی باقاعدہ تربیت اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کی۔ ستر اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، انھوں نے 'بھر دو جھولی میری یا محمد' جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔ 5 اپریل 1994 کو قوالی کی دنیا کا یہ تابندہ ستارہ مداحوں کو چھوڑ کی دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن آج بھی قوالی کا ذکر غلام فرید صابری کے ذکر کے بناء ادھورا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن