فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے 14 کروڑ ڈالر سے زائد کما لئے
نیویارک (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر مووی فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے ریلیز کے تین روز میں ہی چودہ کروڑ ڈالر سے زائد کما لئے۔فلم دیکھنے کیلئے سینماگھروں میں لوگوں کا رش لگ گیا۔فاسٹ اینڈ فیوریس سیون نے ریلیز کیساتھ ہی دنیا بھر کے سینما گھروں میں تہلکہ مچا دیا۔فلم نے تین روز میں چودہ کروڑسے زائد ڈالرز بٹورنے میں کامیاب ہو گئی۔ایک ساتھ 63 ممالک میں ریلیز ہونے والی فاسٹ اینڈ فیوریس ریلیز کے پہلے روز40 ممالک میں سب سےزیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی۔جبکہ ریلیز کے پہلے روزسب سےزیادہ بزنس کرنے والی رواں سال کی پہلی فلم بھی بن گئی۔ہولی ووڈ ماہرین کے اندازے کے مطابق فلم آنے والے دنوں میں ایک ارب سے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک بزنس کرسکتی ہے۔