• news

5 کروڑ 26 لاکھ بچوں کو 5 کروڑ 42 لاکھ خسرہ سے بچائو کے انجکشن لگا دئیے گئے، 16 لاکھ ٹیکوں کا پتہ نہ چل سکا: رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) قومی ادارہ صحت کی پھرتیاں،5کروڑ 26لاکھ بچوں کو 5کروڑ 42 لاکھ خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگا دئیے گئے۔ وزارت قومی صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے خسرہ کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے 5 ماہ سے 5 سال اور دس سال تک کے بچوں کیلئے خسرہ مہم مئی 2014ء میں شروع کی، اس مہم کا ہدف 5کروڑ 26لاکھ 2 ہزار397 بچوں کا رکھا گیا تھا تاہم رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اس مہم میں 5کروڑ 42 لاکھ 16ہزار 485 انجکشن لگائے گئے ہیں جو 103فیصد بنتا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کسی بھی طرح یہ واضح نہ ہو سکا کہ یہ 16 لاکھ زائد ٹیکے کس کو اور کیوں لگائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن