لاہور: شادی ایکٹ کی خلاف ورزی، 2 میرج ہالز، ایک ہوٹل پر چھاپہ، 3 گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز اور ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈائون کیا لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں دو میرج ہالز اور ایک بڑے ہوٹل پر چھاپوں کے دوران تین افراد حراست میں لے گئے، میرج ہالز اور ہوٹل میں شادی کی تقریبات کے دوران ون ڈش اور مقررہ وقت کی خلاف ورزی کی گئی، ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق چھاپوں کے دوران ماڈل ٹائون، کینال روڈ اور دھرم پورہ کے میرج ہالز اور ہوٹل کے منیجرز کو حراست میں لیا گیا۔