• news

امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کیلئے تیار تھا، بنکر بسٹر اپ گریڈ کئے گئے: وال سٹریٹ جنرل

کراچی (نیٹ نیوز) امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں ایرانی جوہری تنصیبات کو پینٹاگون بنکر بسٹر بموں کے ذریعے تباہ یا غیرفعال کرنے کیلئے تیار تھا، امریکہ نے ایرانی تنصیبات کو تباہ کرنے کیلئے بنکر بسٹر کو اپ گریڈ کیا اور وسط جنوری میں بی ٹو بمبار کے ذریعے ان اپ گریڈ بنکر بسٹر بموں کو نامعلوم مقام پر گرا کر ان کے تجربات کئے۔ اوباما نے تسلیم کیا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوتی تو ملٹری آپشن موجود تھا۔ اب امریکہ کا سب سے زیادہ تباہ کن روایتی ہتھیار، بنکر بسٹر بم ایم او پی ایرانی اور شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے قابل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن