جعلی سیلز ریفنڈ میں ملوث 14رکنی گروہ بے نقاب، 2 گرفتار
کراچی (آن لائن) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے قومی خزانے سے جعلی کمپنی اور جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے ایک اور 14 رکنی گروہ کا سراغ لگا کرگروہ کے ایک کمپنی کے پروپرائٹر محمد عادل اشرف کو گرفتار کر لیا ہے جو شعبہ ٹیکسٹائل کو ایس آر او 1125 کے تحت ملنے والی ترغیبات کے غیرقانونی استعمال میں بھی ملوث ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں رجسٹرڈ جعلی کمپنی نے قومی خزانہ میں ایک روپپہ ٹیکس ادا نہ کرنے کے باوجود جعلی دستاویزات پر سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 4 کروڑ 89 لاکھ63 ہزار روپے کی غیرقانونی وصولیاں کی ہیں۔