• news

فیس کی مد میں وصول رقم ذاتی اکائونٹس میں جمع ایف بی آر میں 37 کروڑ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آرکے ممبرکسٹم نے کسٹم ایجنٹوں سے فیس کی مد میں وصول 37 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنی عیاشیوں پر لٹا دئیے، سکینڈل کا انکشاف ہونے کے باوجودچیئرمین ایف بی آرکسٹم افسروں سے 37 کروڑ روپے کی وصولی نہ کراسکا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت سسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں سے تحریری امتحان کیلئے تین ہزار روپے فیس کی مدمیں وصول کئے جاتے ہیں، ماڈل سسٹم کلکٹریٹ کراچی اوراسلام آباد نے ایجنٹوں سے 500 روپے کے ڈی کی فراہمی پرجب اڑھائی سو روپے فیس کی مدمیں فی ایجنٹ وصول کیا۔ یہ رقوم جوکل 365.44 ملین روپے بنتی ہے۔ ممبر کسٹم اور دیگر افسران نے قومی خزانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرا دی۔ آڈٹ حکام کی سفارشات کے باوجود ایف بی آر چیئرمین نے کرپشن کے کرداروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن