بنگلہ دیش: طوفان نے تباہی مچا دی،24 افراد ہلاک،50 زخمی، متعدد مکانات تباہ
ڈھاکا (رائٹرز) بنگلہ دیش میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی۔ بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ ڈھاکہ کے نواحی علاقے‘ بوگرہ ضلع زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متعدد مکانات تباہ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ کئی علاقوں میں بجلی متعدد گھنٹے بند رہی۔ بوگرا میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شفیق الرضا بسواس نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا 14 افرادصرف بوگرا میں مارے گئے ہیں۔