شیخوپورہ میں ماڈل منڈی مویشیاں کا قیام خوش آئند ہے : مشتاق شاہ
لاہور(خبر نگار) حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے صدر، سابق مشیر وزیراعلیٰ، چیئرمین ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی شیخوپورہ پیرسید مشتاق حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودب عرب کی حمایت میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ پیر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے شیخوپورہ میں پہلی ماڈل منڈی مویشیاں کے افتتاح پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر بھی کیا۔