• news

پرواز کی منسوخی، زائرین عمرہ کا لاہور ائرپورٹ پر شدید احتجاج

لاہور (خبر نگار) عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں نے گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر سعودیہ ائر لائنز کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی زائرین نے عمرہ کیلئے 2 اپریل کو جدہ جانا تھا مگر سعودیہ ائر لائنز نے پرواز منسوخ کر دی اور اب 72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ان مسافروں کو اگلی پرواز کے بارے میں بتایا جا رہا علاوہ ازیں نیو یارک سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 712 سوا دو گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی شاہین ائر لائنز کی دبئی سے آنیوالی پرواز 767 ساڑھے تین گھنٹے کراچی سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پی کے 306 ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پی کے 759 ، 3 گھنٹوں کی تاخیر کراچی جانیوالی پی کے 707 ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کراچی جانیوالی شاہین ائر لائنز 3 گھنٹوں کی تاخیر مشہد جانیوالی پرواز ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن