• news

امہ کی نجات اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے: منسوب رحیمی

لاہور(پ ر) جامع مسجد ومدرسہ حلیمہ سعدیہ کے بانی ومہتمم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ یمن بحران پر پاکستان کا کردار مثبت ہے، حرمین شریفین کا ت حفظ ہمارا دینی فریضہ ہے، اس کیلئے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتا ہے، مگر اس موقع پر ہمیں مسلمانوں کو لڑانے کی مغربی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہیے، مسلم امہ کو اس وقت اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اغیار ہمیں لڑا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں، ہماری نجات اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے اور قرآن پاک سے رہنمائی میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن