چینی صدر کے مجوزہ دورہ کو باہمی مشاورت کے ساتھ مختصر کر دیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چین کے صدر ژی جن پنگ کو مجوزہ دورہ پاکستان کے دوران نئے اور مصروف شیڈول کے باعث شاید گوادر کو گہرے سمندر کی بندرگاہ بنانے کے پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کے افتتاح کرنے کا موقع نہ ملے۔ واضح رہے گزشتہ برس منسوخ ہونے والے دورہ میں چین کے صدر نے گوادر کی بندرگاہ کے نئے مرحلے اور پنجاب مین توانائی کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ مستند ذرائع کے مطابق اب باہمی مشاورت سے صدر چین کے دورہ کو نسبتاً مختصر کر دیا گیا اور اب مہمان صدر کو شاید ہی اسلام آباد سے باہر جانا پڑے۔